حیدرآباد،23/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان کو ہفتہ کو یہاں راج بھون میں تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔ حلف برداری پروگرام میں تلنگانہ کے وزیر اعلی کے. چندرشیکھر راؤ، ریاست اسمبلی اسپیکر پی سرینواس ریڈی، ریاست کے وزیر اور افسران بھی موجود تھے۔ جسٹس چوہان اس سے پہلے نگراں چیف جسٹس تھے۔